لاہور: (دنیا نیوز) عید پر گرمی کو دور بھگانے کے لیے منچلوں نے نہر کا رخ کر لیا، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بچہ پارٹی نے ٹھنڈی نہر میں خوب ڈبکیاں لگائیں۔
موسم کا پارہ چڑھنے لگا تو گرمی سے تنگ شہری نہر پر پہنچ گئے، آو دیکھا نہ تاو ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں لگائیں اور بدن کو تراوٹ پہنچائی۔ کسی نے ڈبکیاں لگائیں تو کوئی تربوز نہر کے پانی میں ٹھنڈا کرنے لگا جسے سب مل کر کھائیں گے اور عید کا لطف یوں دوبالا کریں گے۔
واضح رہے کہ نہر پر نہانے کے خلاف انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر رکھی ہے جس پر گزشتہ ادوار میں عملدرآمد کروایا جاتا رہا تاہم ان دنوں حکومت عملدرآمد میں ناکام نظر آتی ہے۔