لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری طور پر عید کے حوالے سے کسی قسم کی تقریبات نہیں ہوں گی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو عید خریداری میں ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں، کورونا ختم نہیں ہوا، احتیاط اور بچاؤ کی تدابیر ناگزیر ہیں، بزرگان دین کے مزارات کھول دئیے، زائرین سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔
سردار عثمان بزدار نے عید سادگی سے منانے کی ہدایات جاری کر دیں، سرکاری سطح پر عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی۔