لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر محنت نے ملاقات کی ہے، انصر مجید نیازی نے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 32 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران اور ملازمین کا جذبہ قابل تحسین ہے، پاکستانی قوم نے آزمائش میں ہمیشہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی ہے، موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، حکومت نے سب کی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں۔