ولنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے ساتھی کو کیفے میں سماجی دوری کے قواعد کے تحت مزید گنجائش نہ ہونے پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا اپنے ساتھی کلارک گیفورڈ کے ہمراہ ولنگٹن کے معروف کیفے پہنچیں تو سماجی دوری کے قواعد کے مطابق وہاں مزید لوگوں کی گنجائش نہیں تھی، ملازم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس وقت کیفے میں مزید مہمانوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔
جیسنڈا وہاں سے لوٹنے کے لیے روانہ ہونے ہی لگیں تو کیفے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی جگہ فارغ کردی۔ جوڑے کے واپس آنے کے بعد ایک ویٹر بھاگتے ہوئے ان کے پیچھے آیا اور اطلاع دی کہ جگہ خالی ہوچکی ہے اور وہ وہاں آ سکتی ہیں۔
گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کا الزام جیسنڈا کے ساتھی کلارک گیفورڈ نے اپنے سر لیتے ہوئے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں پہلے سے کہیں جگہ بُک نہ کروا سکا۔