لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ موٹر وے پر ٹول ٹیکس ختم نہیں کرسکتے، جی ٹی روڈ پر چلنے والی بسیں 20 فیصد کرایہ کم کریں گی، موٹر وے پر جانے والی بسوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ باقاعدہ اجلاس ہوا، یہ ٹرانسپورٹرز نہیں چاہتے تو دوسری تنظیموں سے رابطہ کر لیں گے، عام آدمی کے بارے میں بھی ہم نے سوچنا ہے، ٹرانسپورٹرز موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کریں۔
عصمت اللہ نیازی کا کہنا تھا حکومتی تجاویز پر غور کریں گے، موٹر وے پر سفر کے حوالے تحفظات ہیں، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کریں گے، حکومت کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ہیں۔