لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، یہ نیب اور شریف فیملی کے معاملات ہیں، نیب کے معاملات کیساتھ وفاقی اور پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے، وزراء حکومت میں ہوتے ہیں اس لئے انہیں تمام اداروں کی معلومات ہوتی ہیں، انہوں نے بجٹ میں کونسی توپیں اور ہائیڈروجن بم چلانا ہے، کبھی یہ ٹڈی دل کی بات کرتے ہیں کبھی اٹھارویں ترمیم کی، کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب اور تحقیقاتی اداروں میں چھری تلے آئے گی۔