اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت صحت نے عوامی مشکلات کے پیش نظر اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز بحال کر دی جب کہ پولی کلینک ہسپتال میں کورونا کے نئے مریضوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز مشروط طور بحال کی جائیں گی، وفاقی وزارت قومی صحت نے او پی ڈیز بحالی کی تحریری اجازت دے دی۔
وزارت صحت کے مطابق پہلے فیز میں پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز بحال کی گئی ہیں، پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز کو کورونا ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا، پولی کلینک، نرم ہسپتال میں او پی ڈیز صبح آٹھ تا دوپہر دو بجے تک فعال ہونگی۔ او پی ڈیز میں ایک وقت میں ایک مریض داخلے کی اجازت ہوگی۔
او پی ڈی ہال میں مریض کے ہمراہ ایک فرد کو آنے کی اجازت ہو گی، نرم ہسپتال سے کورونا کے مشتبہ مریض کو پمز ریفر کیا جائے گا۔ پولی کلینک میں کورونا مریضوں کا مزید داخلہ بند کر دیا گیا ہے، آئندہ آنے والے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو پمز ریفر کیا جائے گا، پولی کلینک میں کورونا کے 7 مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں۔