وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، وزرائے اعلیٰ شریک

Last Updated On 10 June,2020 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پر صوبوں سے رائے لی جائے گی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت ہوگی، نئے مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

Advertisement