حکومت نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر

Last Updated On 12 June,2020 08:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ افراط زر سے عام آدمی کی قوت خرید میں ہونے والی کمی کی وجہ سے توقع تھی کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ ریلیف نہ ملنے کی صورت میں اب سرکاری ملازم اس سال دس فیصد کم خریداری کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ صنعتوں کو مراعات تو ایف بی آر اپنے ایس آر اوز کے ذریعے کرتا رہتا ہے۔ بجٹ میں صوبوں کے ساتھ مل کر اخراجات کے معاملے پر بھی کوئی بات نظر نہیں آئی۔
 

Advertisement