لاہور: (دنیا نیوز) نئے مالی سال کے لیے حکومت نے سبسڈیز کی مد میں دی جانے والی رقم میں 67 فیصد کی واضح کمی کر دی ہے لیکن نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 21-2020ء میں مختلف مد میں دی جانے والی سبسڈیز 349 ارب روپے سے کم کرکے 209 ارب روپے کر دی گئی ہیں۔
پیٹرولیم سیکٹر میں پی ایس اور اٹک پیٹرولیم کو 23 ارب روپے کی دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ کے الیکڑک کو 59 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی کم کرکے 25 ارب 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹور کو 43 ارب 50 کروڑ روپے کی دی جانے والی سبسڈی 3 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ پاسکو کی 15 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی کو 7 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے تمام شعبوں کی سبسڈی میں واضح کمی کرکے بجٹ دستاویزات میں نیا شعبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا متعارف کرایا گیا ہے اور اس شعبے کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔