سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کورونا پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے: فیاض چوہان

Last Updated On 14 June,2020 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کورونا پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7000 سے زائد کاروائیاں کر چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں صنعتی یونٹس، دکانوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ کے خلاف کی گئیں۔ یہ وقت تنقید کی بجائے متحد ہو کر کورونا کو شکست دینے کا ہے۔ عوام اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان پہلے دن سے ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر زور دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاملات چلا رہے ہیں۔