انتہا پسند بھارت کا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ

انتہا پسند بھارت کا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ

انتہاء پسند مودی سرکار انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں دنیا سے پوشیدہ نہیں، کشمیری نوجواںوں کا قتل عام، کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں پر گولہ باری اور بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات مودی سرکار عالمی سطح پر بے نقاب کرچکے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے بھارتی لابنگ نے عالمی ضمیر اور انصاف پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن، متنازعہ شہریت بل، ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزیاں اور چین، نیپال سمیت دیگر پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کے باوجود بھارت کو رکنیت سے نوازنا عالمی قوانین اور انصاف پر کاری ضرب ہوگا۔

انسانی حقوق کے علم بردار پوچھ رہے ہیں، کیا دُنیا بھارت کی سیفران، مذہبی اور ہندو دہشتگردی نظر انداز کر دے گی؟ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد کلبھوشن بھی بھارتی دہشتگردی کے منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے میں بھارت کیسے عالمی اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔