اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک موسیقار کی جانب سے کشمیر کے لئے تیار کئے گئے نغمے کو سراہا ہے۔
اپنے اس گانے میں ترک موسیقار نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کاوش پر صدر مملکت نے ان کی تعریف کی۔
Kashmir is My Name is a beautiful song written by Turkish songwriter @TurgayEvren1 & sung by Della Miles, was a project of @ABabuscu member of Turkish Parliament. #Kashmir shall win freedom. Must watch & retweet.https://t.co/J08TVjTGrV
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 14, 2020
صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‘’کشمیر میرا نام ہے’’ پر مشتمل نغمہ ترک نغمہ نگار Turgay Everنے تحریر کیا جسے Della Miles نے گایا ہے۔ یہ نغمہ ترک پارلیمنٹ کے رکن Aziz Babusucکی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی ملے گی۔Aziz Babusuc نے پاکستانی عوام تک نغمہ پہنچانے پرصدرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ملک اور قوم کی حیثیت سے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دے گا۔