اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔
ذرائع کے مطابق ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد تجرباتی طور پہلے اسلام آباد میں نافذ العمل ہوں گے۔ اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے کامیاب ہونے کے بعد صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ پندرہ جولائی کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔