وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع شوپیاں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ترخوانگم میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
حریت کانفرنس نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سید علی گیلانی سے منسوب فیک لیٹر پھیلانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔