اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ چاروں صوبوں کے تمام ہسپتالوں کو بھجوا دی گئی ہے۔
یہ بات ہنگامی امدادی ادارے کے ترجمان نے بتائی۔ انہوں نے سامان کی کھیپ میں میڈیکل اور مختلف اقسام کے تین لاکھ سے زائد ماسک، پچاس ہزار سات سو حفاظتی لباس، ڈیڑھ لاکھ سرجیکل گائونز، پندرہ ہزار حفاظتی ٹوپیاں، تیس ہزار جوتوں کے کورز اور 65 ہزار چشمے شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ان کی ضروریات کے مطابق حفاظتی سامان اور آلات بھجوا دیے گئے ہیں۔ سندھ کو ستر آئی سی یو وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو بیس بیس ہزار اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دس دس ہزار آر این اے آٹو ایکسٹر یکٹر دیے گئے ہیں۔