طارق عزیز کا انتقال، ٹی وی کی تاریخ کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا: آفریدی

Last Updated On 17 June,2020 06:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار اور میزبان طارق عزیز کے انتقال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کی تاریخ کا ایک عہد آج اختتام پذیر ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ طارق عزیز صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔ ٹی وی تاریخ کا ایک عہد آج اختتام پذیر ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کا منفرد انداز "دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو سلام" بے حد مِس کیا جائےگا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ آمین