عید الاضحیٰ کی آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی

Last Updated On 17 June,2020 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو عید الاضحیٰ کے لیے پیشگی خصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر جیسی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نے عید الاضحیٰ کے لیے ایس او پیز اور حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے محفوظ طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ترغیب دی جائے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آن لائن ٹریڈنگ کریں۔ مویشی منڈیوں میں کورونا کے خدشات کے پیش نظر خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے سخت ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تمام متعلقہ ادارے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایس او پیز بارے تجاویز ارسال کریں۔ محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ بلدیات ا ور انتظامی ادارے اس ضمن میں مشترکہ پلان دیں گے۔