احساس پروگرام: مستفید افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار کر دی گئی

Last Updated On 17 June,2020 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 61 لاکھ ساٹھ ہزار کر دی گئی ہے۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے متعدد ٹویٹس میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے درجہ دو اور تین صوبائی کوٹہ پر مبنی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ درجہ چار اور پانچ کے تحت وزیراعظم کی ہدایات پر تمام اہل درخواست گزاروں کی مدد کی جارہی ہے اور اس کے لئے وزیراعظم کے کووڈ فنڈ سے رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

 

 

معاو ن خصوصی نے کہا کہ اس غیر سیاسی فیصلے سے سندھ میں مستحق افراد کی بڑی تعداد استفادہ کرے گی۔ ویب پورٹل پر درخواستوں کا معیار جانچنے سے متعلق رپورٹ اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔