روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 84 پیسے مہنگا

Last Updated On 17 June,2020 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جہاں عالمی معیشت گراوٹ کا شکار ہے وہیں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق قرار دیئے ہیں، رواں اپریل میں عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عالمی معیشت کو 3 فیصد کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا تاہم اب ادارے کے چیف اکانومسٹ نے رواں ماہ مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کا نشانہ ترقی پذیر معیشتیں، جں میں پاکستان بھی شامل ہے، بنیں گی۔ عالمی ادارے کی جانب سے مذکورہ پیشگوئی کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 164.87 روپے سے بڑھ کر 165.71 روپے ہو گئی ہے۔