پاکپتن: (دنیا نیوز) جارح مزاج قومی بلے باز عمر اکمل نے دربار بابا فریدؒ حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر اور فکسنگ سکینڈل میں تین سال کی پابندی کا سامنے کرنے والے عمر اکمل نے دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ٹاپ آرڈر بلے باز نے پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی، اپنی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔
قومی کھلاڑی کی پاکپتن دربار پر حاضری سے پہلے استقبال کیا گیا، محکمہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔