اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی متنازعہ مسئلہ ہے، بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت پاکستان کیخلاف کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، سلامتی کونسل کے الیکشن میں ایشیاء پیسیفک گروپ کی مشاورت ہوتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، 5 اگست کے بعد بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان کی سالمیت پر ہم سب متحد ہیں، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 50 سال کے بعد بھارت اور چین میں سرحد پر جھڑپیں ہوئیں، بھارت کے نیپال، بھوٹان اور سری لنکا سے بھی تنازعات ہیں۔