لاہور: (روزنامہ دنیا) گورنر پنجاب چودھری سرور کفایت شعاری کی مہم کے تحت گورنر ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کرنے کے لئے کافی عرصے سے متحرک تھے۔ گورنر ہاؤس میں رواں سال 1 کروڑ 57 لاکھ میں سے صرف 26 لاکھ خرچ ہوئے، گورنر ہاؤس کے رواں سال مختص اخراجات میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔
گورنر ہاؤس، سیکرٹریٹ اور سٹاف کے مجموعی اخراجات میں بھی 6 کروڑ سے زائد کی بچت کی گئی، سٹاف کے اخراجات میں بھی 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کم خرچ ہوئے ہیں۔