لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزیر کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔