اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب سے شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔
شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی،(ن) لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا؟انشاءاللہ عنقریب عوام کوسستی چینی ملے گی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 26, 2020
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب انشاءاللہ عوام کوسستی چینی ملے گی۔