جج ارشد ملک کی برطرفی غلط فیصلے کرانے کی ایک کہانی ہے، احسن اقبال

Last Updated On 03 July,2020 07:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس ریاست میں انصاف نہ ہو وہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ آج بھی مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔ جج ارشد ملک کی برطرفی غلط فیصلے کرانے کی ایک کہانی ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں مذاق ہوا، اب انھیں الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں رہا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منور حسن صاحب نے اپنی ساری زندگی اسلامی معاشرہ بنانے میں اور ایک مقصد کے لیے وقف کر دی تھی۔