کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 08 July,2020 08:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، لاک ڈاؤن ہوتے ہی مزدور طبقہ بیروزگار ہوگیا، حتمی طور پر یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ معیشت کب سنبھلے گی۔

عالمی فورم سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کورونا کچھ ممالک میں کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھا، ہمارے پاس محنت کش طبقے کا ریکارڈ نہیں ہے، مزدور طبقے کی فیملیوں کا دارومدار ان کی آمدن پر ہے، ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکا، پوری دنیا میں مزدوروں کیلئے مشکل وقت ہے۔

وزیراعظم نے کہا وبا سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی، بھارت میں کرفیو سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا، کسی کو علم نہیں وبا سے متاثر معیشت کب بحال ہوگی ؟ لاک ڈاؤن میں غریبوں کیلئے خوراک کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہوگیا، مزدور طبقے کی مشکلات دیکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، ہم نے چھوٹے طبقے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا، دیگر ممالک کو اپنے اقدامات سے آگاہ رکھیں گے، آئیڈیاز کے تبادلوں سے بہت مدد ملے گی۔