اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انتخاب، پاکستان کا حصہ لینے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انتخاب، پاکستان کا حصہ لینے کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دو ہزار اکیس سے دو ہزار تئیس کی تین سالہ مدت کے لئے ایشیا بحرالکاہل ملکوں کے گروپ کے لئے مخصوص چار نشستوں میں ایک نشست پر انتخاب لڑے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ مدت رواں سال کے اختتام پر ختم ہو جائے گی۔ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے قیام سے لے کر اب تک چار مرتبہ یہ خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اکتوبرمیں اپنے 75ویں اجلاس کے دوران خالی نشستوں پر انتخابات کرائے گی۔