اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی، سمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز، عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر تھے، 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762، وینٹی لیٹر پر 394 تھی۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے صحت کی حفاظت اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکا، برازیل، بھارت میں ہو رہا ہے خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتا ہے۔