اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔
واپڈا ترجمان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔
دیامربھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈاور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے جو سال 2028-29ء میں مکمل ہوگا اور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ اور 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہوگی۔
دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔