اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی ڈی سی ملازمین برطرفی کیس، زلفی بخاری کو نوٹس جاری

Last Updated On 14 July,2020 04:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی) سی ملازمین کی برطرفی کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کو 22 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی) بورڈ زلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین سے جواب طلب کئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور پی ٹی ڈی سی بورڈ کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یکم جولائی اور 7 جولائی کو جاری ہونے والے پی ٹی ڈی ملازمین کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دئیے جائیں۔