اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کمیشن کی تعیناتی کے رولز 6 ماہ میں بنائیں جائیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے علی نواز اعوان کی چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی تھی۔