اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کورونا کے باعث بندش کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں بیس فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا ڈرافٹ تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیرا حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے دوران نجی سکولوں کی بندش پر طلبا سے وصول کی جانے والی فیسیوں میں بیس فیصد معافی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، اس سے قبل بھی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔