وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔
گذشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔