لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کے لیے گائے گئے گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر واپس آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کیساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ترک گلوکاروں کیساتھ مل کر کشمیری شہداء کو خراج تحسین
حدیقہ کیانی کا گانا یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعدصارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے امن اور محبت کے اِس پیغام کو پسند کیا جارہا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی یوٹیوب سے اِس گانے کو ہٹا دیا گیا تھا جس کی اطلاع حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری میں دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کا گانے کے ذریعے کشمیریوں کو خراج تحسین، صدر عارف علوی گلوکارہ کے معترف
اب اِس ضمن میں حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم معلومات سے آگاہ کیا ہے۔
حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنے گانے کی یوٹیوب لنک شیئر کرتےہوئے لکھا کہ کشمیر سیویتاس کی مدد سے ہمارے گانے کی ویڈیو دوبارہ سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔