اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکار کلبھوشن کے ساتھ بات کرنے سے کتراتے رہے، انڈیا کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی، بھارت سازشیں کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا تھا بھارت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا لیکن اب خود تنہا ہوچکا ہے، کل بھارتی سفارتکار کلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیر چلے گئے، کلبھوشن پکارتا رہا، بھارتی سفارتکار بات کرنے سے کتراتے رہے، بھارت کی بدنیتی کھل گئی، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سی پیک میں ایران کی شمولیت اورافغانستان میں قیام امن کا فائدہ سب کو ہوگا۔