اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور مزید کم ہونے لگا، ایک دن میں مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 5 ہزار 568 ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 579 مریض سامنے آئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کیسز میں بتدریج کمی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5568 ہو گئی۔ ایک دن میں مزید ایک ہزار 579 مریض سامنے آئے۔
سندھ میں ایک لاکھ 12 ہزار 118، پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11ہزار 424 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 14ہزار 576، آزاد کشمیر ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 مریض زیرعلاج ہیں۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار 559 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 21 ہزار 660 ہوچکی، ملک بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ، 4 ہزار 276 ہو گئی۔