اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا چھٹی کے روز بھی سیاسی اور حکومتی امور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم سے پنجاب کے وزیر صمصام بخاری نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کے بعد پنجاب کے معاملات پر توجہ مرکوز کر لی۔ تین روز میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقاتوں کے بعد صوبائی وزراء سے بھی ملاقاتوں کا سلسہ شروع کر دیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں پنجاب کے وزیر برائے فشریز اینڈ وائلد لائف صمصام بخاری نے ملاقات کی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی اور حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صمصام بخاری نے وزیر اعظم کو وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریف کیا۔
Punjab Minister for Fisheries & Wildlife Syed Samsam Bukhari calls on Prime Minister @ImranKhanPTI in Islamabad.https://t.co/rjSHeDC4f5 pic.twitter.com/1mfiom0JcG
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 25, 2020
وزیر اعظم نے دونوں رہنماوں کو ہدایت کی عید الآضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق کارکردگی دکھا کر عوامی مسائل حل کیے جائیں۔