کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد کو تین ماہ کیلئے میرے حوالے کر دیا جائے، صاف ہو جائے گا
مصطفیٰ کمال نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو پتا تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا، اس لیے وہ میری بات سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔
میئر کراچی غلط بات کرتے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔ شہری پھر کدھر جائیں؟ ان کے مسائل کون حل کرے گا۔ جب وزیراعظم مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کریں گے تو ان کو آزادی مل جاتی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کراچی کے مسائل پر ان کیساتھ بات کریں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ‘’اختلافی نوٹ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آتے ہیں تو وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہی نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی میں 32 سال سے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔