وزیراعظم عمران خان کا کورونا صورتحال پر آج قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Last Updated On 27 July,2020 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کورونا صورتحال پر آج قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد قوم سے مخاطب ہوں گے۔ وزیراعظم سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی عالمی دنیا میں پذیرائی پر بات کریں گے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا، صوبوں میں کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عید الاضحی کیلیے ایس او پیز پرعمل درآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں این سی او سی کے اعدادو شمار اور تجاویز پر بریفنگ ہوگی، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی او سی کی تجاویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین، سول اور عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔