اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر گز پابندی لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگائیں گے، حکومتی اداروں اور ریاست کیساتھ کام کرنیوالوں کیخلاف جعلی خبروں کے ذریعے کسی کی تضحیک نہیں کرنے دینگے۔
دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق رولز کی تیاری تاحال نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
عمران خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس سے متعلق ایک ہفتے کے اندر رپورٹ مجھے جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کی طرف سے آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگا دی ہے جب کہ ویڈیو کی مشہور ایپ ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔