اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ کا ہدف 243 ارب رکھا گیا جبکہ جمع کردہ ریونیو 300 ارب ہے، یہ اضافہ صرف بہتر انتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوا۔
ملکی معیشت پر معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بدل رہا ہے پاکستان ، اضافی ریونیو 57 ارب کے باوجود کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دیا گیا، کاروباری کمیونٹی کو 15 ارب ریفنڈز جاری جو گزشتہ سال جولائی میں7 ارب تھے، فنانس ایکٹ 2020 میں کسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔