لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟ پیپلزپارٹی اب احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا اپوزیشن کی کوئی کریڈیبلٹی ہے نہ ہی کوئی سیاست، اس اے پی سی میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جا رہا ہے، دکھ کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لئے اسمتعال کرنا چاہتی ہے۔