ملتان میں‌ سری پائے کھانے کے شوقین افراد نے عارضی تندوروں کا رخ کر لیا

Last Updated On 02 August,2020 01:07 pm

ملتان : (دنیا نیوز) ملتان میں عید کے دوسرے روز سری پائے کھانے والے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شہری علاقوں میں قائم عارضی تندوروں کا رخ کر لیا جہاں پر شہری سری پائے تیار کروا رہے ہیں۔

عید قربان پر بریانی، مٹن کڑاہی، نمکین اور بار بی کیو تو شوق سے کھایا ہی جاتا ہے لیکن اگر ان مزیدار پکوانوں کے ساتھ دسترخوان پر سری پائے نہ ہوں تو عید کا مزہ بھی پھیکا ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ شہریوں نے سری پائے بنوانے کے لئے گلی محلوں میں قائم عارضی تندوروں کا رخ کر لیا ہے۔

سری پائے کھانے کا مزہ تو اپنی جگہ ہے لیکن تندور مالکان بڑے جانور کے سری پائے بنوانے کے 400 روپے جبکہ چھوٹے جانور کے 300 روپے وصول کر رہے ہیں۔ عید قربان کے موقع پر کلیجی، ران اور پتھ کے گوشت کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن شوقین افراد سری پائے کھائے بغیر بھی نہیں رہ سکتے۔
 

Advertisement