ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

Last Updated On 03 August,2020 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا اس عہدے پر تعینات تھے۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹر کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں مطمئن ہوں اور ایسے وقت میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں جب ملک میں کورونا وائرس میں کمی آچکی ہے۔
 

Advertisement