سندھ حکومت ذمہ دار، جان بوجھ کر گندم بحران پیدا کیا جا رہا ہے: سید فخر امام

Last Updated On 03 August,2020 09:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزرا شبلی فراز اور فخر امام نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ پیداوار ہوئی لیکن جان بوجھ کر بحران پیدا کیا جا رہا ہے، گندم ریلیز کر دیں تو قیمت کافی کم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وجہ سمجھ نہیں آ رہی کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کیوں نہیں کر رہی؟ ہم درخواست کرتے ہیں گندم فوری ریلیز کی جائے، اس سے عام شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کو صوبائی حکومتوں نے پکڑنا ہے۔ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو پکڑا ہے۔ صوبے کے زیادہ تر مقامات پر 20 کلو آٹا 860 روپے کے حساب سے مل رہا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا اور گندم پر سیاست کی جبکہ منافع خور اپنی چالیں چل رہے ہیں۔ ہم کسی کو مصنوعی بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ ایسا کرنے والوںکیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement