راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں مبینہ لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، دولہا عاصمہ علی عرف آکاش علی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی بجائے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دے دی۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مبینہ لڑکی سے لڑکی کی شادی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے عاصمہ بی بی عرف آکاش علی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ تین مرتبہ علی آکاش کے دئیے گئے پتے پر گئے، مگر وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مبینہ لڑکی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے راولپنڈی میں مبینہ لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر دلہن نیہا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔