اسلام آباد میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کر دی گئی

Last Updated On 04 August,2020 10:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

منگل کو ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بالاخر کابینہ کا فیصلہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر ممنوع ہے اور یہ آئی سی ٹی کے لئے موزوں ہے لیکن صوبے بھی اس کو صوبائی اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے اپنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد ہوئی ہے۔
 

Advertisement