سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ

Last Updated On 04 August,2020 05:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، سونے کی فیاونس قیمت 1 ہزار 975 امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔

تاہم عالمی سطح پر قیمتیں برقرار رہنے کے بعد ایک مرتبہ ملک بھر میں سونے کی قیمتیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 343 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 224 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، تولہ چاندی کی قیمت 1500 ، دس گرام چاندی کی قیمت 1 ہزار 286 روپے پر برقرار ہے۔
 

Advertisement