وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا کی صورت حال پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا کی صورت حال پر بریفنگ

 وزیراعظم مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر شہزاد اکبر بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم آج راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

راوی کے پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بنایا جائے گا، دریا پر 3 بیراجز کی تعمیر سے 271 بلین لیٹر پانی ذخیرہ ہو گا، 46 کلو میٹر طویل جھیل بھی اپنی خوبصورتی بکھیرے گی، 60 لاکھ درختوں کی شجر کاری، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائے گی، تعلیم، ثقافت، ٹیکنالوجی کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔